Skip to main content

کورونا وائرسکی علامات کیا ہیں اور اس سے کیسے محفوظ رہا جائے؟

متاٽرہ لوگ
دنیا بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے اور اب تک مصدقہ متاثرین کی تعداد 20 لاکھ سے زیادہ اور ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ پاکستان پر نظر ڈالیں تو وہاں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 6800 سے زیادہ ہے جبکہ 125 سے زیادہ افراد اس وبا کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ہے



کووڈ-19 کی علامات کیا ہیں؟
یہ وائرس پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے اور دو بنیادی علامات بخار اور مسلسل خشک کھانسی ہیں۔
صحت کے برطانوی قومی ادارے کے مطابق خشک کھانسی کا مطلب گلے میں خراش پیدا کرنے والی ایسی کھانسی جس میں بلغم نہیں نکلتا۔





مسلسل کھانسی کا مطلب ہے کہ آپ قریباً ایک گھنٹے تک کھانستے رہیں ہوں ۔
اس کا نتیجہ سانس پھولنے کی شکل میں بھی نکل سکتا ہے جسے اکثر سینے کی جکڑن، سانس لینے میں مشکل یا دم گھٹنے جیسی کیفیت بھی کہا جاتا ہے۔
اگر آپ کے جسم کا درجۂ حرارت 37.8 سنٹی گریڈ یا 98.6 فارن ہائٹ سے زیادہ ہو تو آپ کو بخار ہے۔ بخار کی صورت میں آپ کا جسم گرم ہو سکتا ہے، آپ کو سردی لگ
سکتی ہے یا کپکپی طاری ہو سکتی ہے۔


مجھے کب ہسپتال جانے کی ضرورت ہے؟ کورونا وائرس  میں وہ بنیادی وجہ جس بنا پر لوگوں کو ہسپتال جانا پڑتا ہے، سانس لینے میں دشواری ہے۔
ہسپتال میں ڈاکٹر آپ کے پھیپھڑوں کا معائنہ کریں گے تاکہ دیکھیں کہ وہ کتنے متاثر ہیں۔ زیادہ بیمار افراد کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کر دیا جاتا ہے جو شدید بیمار افراد کے لیے خصوصی طور پر بنائے گئے ہیں ۔
بہت ہی زیادہ بیمار مریضوں  کو وینٹیلیٹر  پر منتقل کر دیا جاتا ہے اور یہ آلہ منھ، ناک یا گلے میں سوراخ کر کے لگائی گئی ایک ٹیوب کے ذریعے زیادہ آکسیجن ان کے پھیپھڑوں میں داخل کرتا ہے۔





اس کے علاوہ متاثرین میں گلے کی خرابی، سر درد اور اسہال کی علامات بھی پائی گئی ہیں جبکہ کچھ مریضوں نے ذائقے اور سونگھنے کی حس متاثر ہونے کی شکایت بھی کی ہے۔
عموماً کسی مریض میں علامات ظاہر ہونے میں پانچ دن کا عرصہ لگتا ہے لیکن کچھ افراد میں یہ دیر سے ظاہر ہوتی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق انفیکشن کے لاحق ہونے سے لے کر علامات ظاہر ہونے تک کا عرصہ 14 دنوں پر محیط ہے لیکن کچھ محققین کا کہنا ہے کہ یہ 24 دن تک بھی ہو سکتا ہے۔

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

ڈالر 3٠38 روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 3٠38 روپے کم ہو گئی ہے۔ ڈالر کی موجودہ قیمت 163٠50 ہو گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے گزشتہ روز شرح سود میں 2 فیصد کمی کی گئی ہے۔ ائی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لئے قرضہ ائی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لئے 1 ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی گئ۔ جبکہ اب ڈالر کی قیمت کم ہو کر 163٠5 ہو گئی ہے۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں زبر دست تیزی ہوئی ہے, جس کی وجہ سے ٹریڈنگ معطل کرنی پڑی ۔ 100 انڈکس پوائنٹس میں 1544  پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔ Reference https://www.bbc.com/urdu/pakistan-52320779

ٹک ٹاک کی وجہ سے ایک نو جوان نے خودکشی کرلی

دہلی: اٹھارہ سالہ اقبال ولد رحیم ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتا تھا نوجوان نے ٹک ٹاک پر لائک نہ ملنے کی وجہ سے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ویڈیو پر لائک نہ ملنے کی وجہ سے  نوجوان نے  زہنی طور پر انتہائی پریشان ہو کر گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔ پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا  کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کو دے دی گئی۔

Some common brain disorders, their causes, symptoms and preventions

    There are many different types of brain disorders. Some are curable while some are incurable but most of the brain disorders are more problem causing and are incurable.  Some common brain disorders include alzheimer disease, parkinson`s and other movement disorders and  epilepsy and other seizure disorders. The symptoms of brain disorders vary widely. Different diseases show different symptoms. Treatments such as surgery, medicines,or physical therapy can be used for brain disorders. The following are some of the common brain disorders with their detailed information. Alzheimer disease       This brain disorder is associated with the dying of neurons inside the brain, damaging the memory center. The neurons in the brain work less efficiently and they die It is irreversible and progressive disease. It slowly destroys the memory of the patient. There is no proper treatement yet discovered to cure this disorder.  ...