نبی کریم(صلی للہ علیہ وسلم کی زندگی ہمارے لئے ایک عملی نمونہ ہے۔ اپ صلی للہ علیہ وسلم کی زندگی مبارکہ سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ حضور پاک صلی للہ الیہ وسلم نے وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے فرمایا ہے کہ اگر کسی علاقے میں کسی بھی قسم کی وبا پھیل جاۓ تو ہم سب کو مندرجہ زیل پانچ باتوں پہ عمل کرنا چاہیے۔
١: دعا
حضورﷺ نے فرمایا ہے کہ دعا مانگنے والے کو اللہ بہت پسند کرتا ہے۔دعا کی طاقت سے بڑھی سے بڑھی مشکل ختم ہو جاتی ہے۔ یہ آپ ﷺ کی دعا ہی تھی کہ اتنی کم تعداد ہونے کے باوجود اللہ ﷻ نے غزوہ بدر میں مسلمانوں کو فتح دی۔ اسی لئے ہر مشکل, ہر وبا میں ہمیں اللہ ﷻ سے رجوع کرنی چاہیے۔
٢: دوا
دعا کے بعد مسلمانوں کو دوا کے زریعے بیماریوں کو شکست دینا چاہیے۔ اگر کسی شخص کو کورونا وائرس ہو یا کوئی دوسرا وبائی مرض ہو تو اسے اللہ سے دعا مانگنی چاہیے اور اس پر صبر کر کے دوا سے علاج کرنا چاہیے۔ کسی بھی وبائی مرض سےہلاک ہونے والے کو حضور ﷺ نے شہید کا درجہ دیا ہے۔
٣: غذا
وبائی امراض سے بچنے کے لئے انسان کو اپنی غذا کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔رات کا کھانا ذرا ہلکا کھانا چاہیے اور کھانے کے کم ازکم تین گھنٹے بعد سونا چاہیے۔کھانا کھا کر سوجانے سے معدے کے امراض پیدا ہوتے ہیں۔
٤: احتیاط
چوتھی چیز جس کا حضور ﷺ نے ذکر کیا ہے وہ احتیاط ہے۔انسان کو متاٽرہ شخص سے تھوڑا فاصلے میں رہنا چاہیے۔ بار بار منہ اور ناک میں پانی ڈالنا چاہیے اور صابن سے اپنے ہاتھ دھونے چاہیے۔
٥: مناسب ورزش
انسان کو تندرست رہنے کے لئے مناسب ورزش کرنی چاہیے۔ ورزش انسان کو زہنی اور جسمانی طور پر مضبوط بناتا ہے۔انسان کے مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے جس سے انسان میں بیماریوں سے لڑنے کی قوت پیدا ہو جاتی ہے

Comments
Post a Comment