کورونا وائرس جیسے مہلک وائرس کے پھیلنے سے دنیا بھر کے ممالک نے اپنے اپنے ائر لآئنز بند کردئے ہیں جس کی وجہ سے باہر ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کو مشکل سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔بیرون ملک پاکستانیوں نے اس حوالے سے شکایات بھیجی اور ساتھ میں یہ بھی کہا کہ ان سے کرایہ ذیادہ لیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے حکومت پاکستان نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے ان کی کرایہ میں کمی کردی۔ جس کی وجہ سے بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے اپنے ملک پہنچنا آسان ہو جاۓگا۔
پی آئی اے کے سی ای او ائرمارشل ارشد ملک نے نے بیرون ملک پاکستانیوں سے زیادہ کرایہ لینے والوں کے خلاف نوٹس جاری کردیا۔ پاکستان سے باہر دنیا بھر میں چالیس ہزار سے زائد پاکستانی پھنسے ہوۓ ہیں۔


Comments
Post a Comment