Skip to main content

کورونا وائرس جسم میں پھیلنے سے روکنے کے لئے دوا دریافت کرلی گئ

امریکہ میں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری سے متاثرہ افراد کے لئے تجرباتی دوا  (Remdesivir) ایک ٹیسٹ کے نتائج میں اسے مرض کے حوالے سے حوصلہ افزا قرار دیا گیا تھا۔
کینیڈا کی البرٹا یونیورسٹی کے مطابق یہ دوا کورونا وائرس کو جسم کے اندر اپنی مزید نقول بنانے سے روکنے کے لئے انتہائی مفید ہے
ایک جریدے جرنل آف بائیولوجیکل کیمسٹری میں کی جانے والی تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ، ریمیڈیسیور کس طرح کورونا وائرس کا مقابلہ کرتی ہے۔
اب نئی تحقیق میں شامل محققین کا کہنا تھا کہ ہم پرامید تھے کہ اسی طرح کے نتائج سارس کووڈ 2 (نئے کورونا وائرس کا سائنسی نام) کے خلاف بھی نظر آئیں گے۔
اس تحقیق میں بتایا گیا کہ کس طرح یہ دوا نئے وائرس کے خلاف کام کرتی ہے اور واضح کیا گیا کہ کس طرح اس نے وائرس کے جینوم کے پولیمرز کو ہدف بنایا۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر آپ پولیمرز کو ہدف بناتے ہیں تو وائرس پھیل نہیں سکتا، 
۔
ان کا کہنا تھا کورونا وائرس کے پولیمرز ڈھلان جیسے ہوتے ہیں جس سے دوا کو وائرس کو ناکام بنانے میں مدد ملتی ہے اور وہ مزید نقول نہیں بنا پاتا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کووڈ 19 کے مریضوں پر اس دوا کے کلینیکل ٹرائلز کئے جا رہے ہیں اور اس سے سائنسدانوں کو کافی مدد بھی مل رہی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

ڈالر 3٠38 روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 3٠38 روپے کم ہو گئی ہے۔ ڈالر کی موجودہ قیمت 163٠50 ہو گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے گزشتہ روز شرح سود میں 2 فیصد کمی کی گئی ہے۔ ائی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لئے قرضہ ائی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لئے 1 ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی گئ۔ جبکہ اب ڈالر کی قیمت کم ہو کر 163٠5 ہو گئی ہے۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں زبر دست تیزی ہوئی ہے, جس کی وجہ سے ٹریڈنگ معطل کرنی پڑی ۔ 100 انڈکس پوائنٹس میں 1544  پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔ Reference https://www.bbc.com/urdu/pakistan-52320779

ٹک ٹاک کی وجہ سے ایک نو جوان نے خودکشی کرلی

دہلی: اٹھارہ سالہ اقبال ولد رحیم ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتا تھا نوجوان نے ٹک ٹاک پر لائک نہ ملنے کی وجہ سے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ویڈیو پر لائک نہ ملنے کی وجہ سے  نوجوان نے  زہنی طور پر انتہائی پریشان ہو کر گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔ پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا  کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کو دے دی گئی۔

Some common brain disorders, their causes, symptoms and preventions

    There are many different types of brain disorders. Some are curable while some are incurable but most of the brain disorders are more problem causing and are incurable.  Some common brain disorders include alzheimer disease, parkinson`s and other movement disorders and  epilepsy and other seizure disorders. The symptoms of brain disorders vary widely. Different diseases show different symptoms. Treatments such as surgery, medicines,or physical therapy can be used for brain disorders. The following are some of the common brain disorders with their detailed information. Alzheimer disease       This brain disorder is associated with the dying of neurons inside the brain, damaging the memory center. The neurons in the brain work less efficiently and they die It is irreversible and progressive disease. It slowly destroys the memory of the patient. There is no proper treatement yet discovered to cure this disorder.  ...